پلوامہ:اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے وانپور اور ہنی پورہ علاقوں میں پچھلے کئی روز سے حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ضلع پلوامہ کے کچھ حصوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے کمپنیوں کے مطابق انہیں کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت ملی تھی کہ ضلع پلوامہ کے وانپور اور ہنی پورہ علاقوں میں موبائل خدمات کو معطل کیا جائے۔ ہدایت کے مطابق ملک دشمن عناصر کی طرف سے موبائل سروسز کے غلط استعمال کے امکان ہے جس سے امن امان میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو ان علاقوں کے تین کلومیٹر کے دائرے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو 5 نومبر کی شام 7 بجے سے 8 نومبر کی شام 7 بجے تک معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔