اردو

urdu

ETV Bharat / state

Inter-Faith Conference at IUST: مذہبی ہم آہنگی کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی میں کانفرنس - اسلام اور بین المذاہب مکالمہ: چیلنجز اور امکانات

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران منتظمین نے کہا کہ ’’کانفرنس کا مقصد طلبا خصوصاً اسکالرز کو عصر حاضر میں انسانیت کو درپیش مختلف چیلنجز بالخصوص فرقہ واریت، نسل پرستی، انتہا پسندی، امتیازی سلوک جیسے مسائل سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔‘‘

Inter-faith Conference at IUST: مذہبی ہم آہنگی کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی میں کانفرنس منعقد
Inter-faith Conference at IUST: مذہبی ہم آہنگی کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی میں کانفرنس منعقد

By

Published : Mar 11, 2022, 6:21 PM IST

اونتی پورہ:اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں’’اسلام اور بین المذاہب مکالمہ: چیلنجز اور امکانات‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمنار Inter-faith Conference at IUSTمنعقد کیا گیا۔

مذہبی ہم آہنگی کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی میں کانفرنس منعقد

سیمنار کا انعقاد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیا گیا، Inter-faith Conference at IUSTجس میں موضوع کی نسبت سے مقررین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

منتظمین کے مطابق ’’کانفرنس کا مقصد طلباء خصوصاً اسکالرز کو عصر حاضر میں انسانیت کو درپیش مختلف چیلنجز بالخصوص فرقہ واریت، نسل پرستی، انتہا پسندی، امتیازی سلوک جیسے مسائل سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔‘‘

افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر، IUST پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی۔ انہوں نے بین المذاہب موضوع پر محکمہ اسلامک اسٹڈیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ’’اس طرح کے سیمنارز سے غلط فہمیوں کا ازالہ ہونے کے علاوہ مذہبی ہم آہنگی کو تقویت ملتی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details