اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر معیاری اشیاء پر انتظامیہ کا سخت نوٹس

ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک نجی دودھ کی فیکٹری کی دہی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں اس دہی کو غیر معیاری دکھایا گیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 1, 2019, 11:23 PM IST


معاملے پر ضلع انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری کو بند کروادیا ہے نیز دودھ کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ڈیری لینڈ نامی اس دودھ کی فیکٹری انشاء ڈیری پروڈکٹس تیار ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام خرد ونوش کی اشیاء تیار کرنے والی ملوں اور فیکٹریوں کی جانچ کے لیے ایک ٹیم کی تشکیل دی ہے۔

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ نے ای ٹی وی کو بتایا کہ اس سلسلے میں سخت کاروائی کی جا رہی ہے اور دودھ یا دیگر کوئی چیز غیرمعیاری پائی گئی تو قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details