اردو

urdu

ETV Bharat / state

Incessant Rain Hits Normal Life in J&K: مسلسل بارشوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا - ترال سڑکیں زیر آب

وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب جہاں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے، وہیں متعدد مقامات پر ندی نالوں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار Incessant Rainfall in Kashmir کر چکی ہے۔

Rain
Rain

By

Published : Jun 22, 2022, 8:34 PM IST

پلوامہ:’’چند دن کی بارشوں نے سب ضلع ترال میں انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، جب کہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر دیہات و ضلع صدر مقام سے منقطع ہو چکا ہے۔‘‘ Incessant Rainfall Swells Up Rivers in Kashmir ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ترال کے بنگہ ڈار گترو علاقے میں مقامی نالے میں طغیانی کے سبب مقامی آبادی کا زمینی رابطہ بیرونی دنیا خصوصاً ضلع صدر مقام سے منقطع ہو چکا ہے۔ بنگہ ڈار اور گترو سمیت متعدد دیہات میں رابطہ پُل نہ ہونے کے سبب لوگوں کا زمینی رابطہ دوسرے علاقوں سے پوری طرح منقطع ہو چکا ہے۔‘‘ Rainfall in Kashmir

بجلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ شام سے علاقے میں بجلی سپلائی غائب رہی تاہم آج بجلی کو بحال کیا گیا تاہم چند ایک مقاماتِ سے پینے کے پانی کی قلت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔‘‘ ترالی نے انتظامیہ سے مسلسل بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب جہاں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے وہیں متعدد مقامات پر ندی نالوں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details