ترال: مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ نامی علاقہ میں ایسے عمر رسیدہ افراد جو پنشن کے مستحق ہیں انہیں رواں ماہ کی پینشن کی رقم ابھی تک نہیں ملی ہے، جس سبب وہ حکام کے خلاف برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔Pensioners demand release of money from bank authorities
وادی کشمیر میں چلہ کلاں کے سردی کا قہر جاری ہے، درجہ حرارت میں کمی کے سبب معمولات زندگی مفلوج ہے، وہیں سب ضلع ترال میں ماہانہ پنشن نہ ملنے کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اور وہ سرما کے ان ایام میں فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ جبکہ کہ پنشنرز تو ضروری ادویات کے بھی خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ رہی ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایام پیرانہ سالی میں بھی انہیں اپنے اہل و عیال کا خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن مالی دشواریوں کے سبب ان کی روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انہیں ابھی احترام کے نگاہ سے دیکھتے ہیں،مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ اپی کسمپرسی کا کھل کر اظہار بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ان کی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بٹہ گنڈ کے ایک پنشنر عبدالاحد مجاہد نے بتایا کہ بینک انتظامیہ بٹہ گنڈ انھیں پریشان کر رہا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ بینک انتظامیہ نے انھیں لائف سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کاغزات جمع کرنے کے احکامات صادر کیے، جس کے بعد انہوں نے احکامات پر عمل عمل آوری کرتے ہوئے متعلقہ کاغذات جمع کرادیے ہیں، لیکن آج نو جنوری ہے ابھی ماہانہ پنشن کی رقم انکے اکاونٹ میں جمع نہیں ہوئی ہے، حالانکہ ہر ماہ پہلی تاریخ سے قبل ہی رقم اکاؤنٹ جمع ہوتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنشن بڑھاپے میں انکا واحد سہارا ہوتا ہے، اور جب یہ بھی وقت پر نہ ملے تو پھر وہ کہاں جائیں، انھوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ انھیں وقتی راحت مل سکے۔
مزید پڑھیں:ترال: آنگن واڑی ملازماؤں کا احتجاج