اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتظامیہ کی بے رخی، لوگوں نے خود نالے کی صفائی کی

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال سے چار کلومیٹر دور واقع پنگلش گاؤں میں مقامی نالے میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے لیکن انتظامیہ اس کی صفائی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی تھی۔

لاک ڈاؤن: انتظامیہ سے مایوس لوگوں نے کی خود نالے کی صفائی
لاک ڈاؤن: انتظامیہ سے مایوس لوگوں نے کی خود نالے کی صفائی

By

Published : Apr 6, 2020, 1:28 PM IST

جس کی وجہ سے نہ صرف نالے کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی بلکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے نالے کے متصل رہائش پذیر آبادی کو بیماری کا خدشہ تھا۔

مقامی آبادی نے اس معاملے کو لیکر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا، تاہم ان کو سواے یقین دہانی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا جس کے بعد مقامی آبادی نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق نالے کو خود صاف کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

مقامی شہری بشیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم جب وہ اس نالے کو صاف کرنے میں ناکام ہوے تو انھوں نے ہلہ شری (یعنی خود) کرکے نالے کو صاف کیا انہوں نے مقامی آبادی سے نالے کو صاف رکھنے میں تعاون کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ وادی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو لیکر عوام اب زاتی طور صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details