اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: مذہبی تقریبات پر کورونا کا سایہ - jammu kashmir

مقامی ذمہ دار عبدالصمد میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بھی امسال عرس تقریبات کو ملتوی کر دیا ہے۔

impact of corona on religious celebrations
impact of corona on religious celebrations

By

Published : Jul 27, 2020, 1:04 PM IST

مسلسل لاک ڈاؤن سے جہاں وادی میں سیاسی اور سماجی تقریبات متاثر ہو رہی ہیں وہیں کورونا اور لاک ڈاؤن کا سایہ مزہبی تقریبات پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع خانقاہ فیض پناہ میں بھی آنے والی عرس تقریبات کو مؤخر کیا گیا تھا اور اب امیرآباد نامی گاؤں میں بھی عرس کی تقریب ملتوی کر دی گی ہے۔

ترال: مزہبی تقریبات پر کورونا کا سایہ

اس سلسلے میں مقامی اوقاف کمیٹی کی طرف باضابطہ ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عرس مبارک کی تقریب 27 اور 28 جولائی کو منائی جا رہی تھی کو مؤخر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں مذہبی سرگرمیوں پر کورونا کا سایہ

مقامی ذمہ دار عبد الصمد میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بھی امسال عرس تقریبات کو ملتوی کیا ہے۔
عقیدت مندوں نے جہاں اس فیصلے کو بروقت قرار دیا ہے وہیں ان کا کہنا ہے کہ امسال تقریبات منعقد نہ ہونے سے انکے جزبات بھی متاثر ہیں تاہم فی الوقت جاری کورونا قہر کے نیتجے میں اسکے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details