پلوامہ:محکمہ جنگلات کی جانب سے سنگرونی علاقے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی انجام دی گئی جس میں محکمہ کے عملہ نے کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کر لیا۔ گرچہ اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم محکمہ نے اسمگلنگ میں استعمال میں لائے جانے والے گھوڑے کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ Illicit Timber Seized in Sangarwani Pulwama
Illicit Timber Seized in Pulwama سنگرونی، پلوامہ میں عمارتی لکڑی ضبط - پلوامہ کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی
محکمہ جنگلات کی جانب سے دو الگ الگ مقامات پر کی گئی کارروائی کے تحت کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی۔ Timber Seized in Pulwama

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ انہیں سنگرونی علاقے میں غیر قانونی طریقے جنگل سے کاٹی گئی لکڑی کی اسمگلر کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد محکمہ نے سنگروانی علاقے میں دو الگ الگ مقامات پر ناکے قائم کئے۔ محکمہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ناکہ پر کارروائی کے دوران اسمگل کی جا رہی کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کر لیا گیا، گرچہ اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک گھوڑے کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں:Illicit Timber Seized in Bandipora بانڈی پورہ میں لکڑی اسمگلنگ کے الزام میں 9 افراد گرفتار
ضبط کی گئی لکڑی اور گھوڑے کو پلوامہ رینج آفس منتقل کر دیا گیا جہاں سے ان کو سرینگر منتقل کر دیا جائے گا۔ وہیں اس سلسلے میں جنگل اسمگلروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے عوام سے اپیل کی کہ ہے وہ جنگلات کے تحفظ اور سبز سونے کی لوٹ کو روکنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور جنگل اسمگلروں سے متعلق کسی بھی معلومات کو متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔Pulwama Green Gold Smuggling