پلوامہ (جموں و کشمیر) :دریاے جہلم سے معدنیات کو غیر قانونی طور نکالنے اور اس کی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ معدنیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال میں لائی جا رہی چار گاڑیوں کو بھی اونتی پورہ پولیس نے ضبط کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق اونتی پورہ میں گھاٹ ٹوکنہ میں پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے دریائے جہلم سے غیر قانونی ریت نکالنے میں استعمال میں لائی جا رہی چار گاڑیاں، جن میں دو ڈمپر، ایک ٹپر اور ایک ٹریکٹر شامل ہے، ضبط کر ہیں۔ اونتی پورہ پولیس نے چار ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر 45/2023 اور 46/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔