ترال: جموں و کشمیر کا سب ضلع ترال کے دور افتادہ گجر بستی علاقہ شاجن میں اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات بھی تقسم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے سوسائٹی کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ سے ان کو بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ اس پسماندہ علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔
Free Medical Camp In Shajen Tral شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ - کشمیر اردو نیوز
ترال کے گجر بستی علاقہ شاجن میں اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Free Medical Camp In Shajen Tral
گجر بستی علاقہ شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ
اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمن ڈاکٹر نثار احمد ترالی نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ منعقد کرانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مفلوک الحال لوگوں کو سہولیات دستیاب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوے کی دہائی سے آج تک دور افتادہ علاقوں میں میڈکل کیمپ منعقد کرتے ہیں جہاں لوگوں کو طبی سہولیات میسر نہیں ہے ۔ Ikhlas society Jk organised free medical camp
یہ بھی پڑھیں: Gujjar Basti residents Silent Protest:گجر بستی نارستان کا ترال میں خاموش احتجاج