اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی جی پی کشمیر نے اونتی پورہ میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی - انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی

آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے افسران پر زور دیا کہ وہ بہتر اور شفاف پولیسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں، جو نتیجہ خیز اور عوام دوست ہو۔security review meeting in Awantipora

igp-kashmir-chairs-security-meeting-in-awantipora
آئی جی پی کشمیر نے اونتی پورہ میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 5:35 PM IST

اونتی پورہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے آج جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رئیس محمد بھٹ، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر اور پولیس ضلع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے، پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے، او جی ڈبلو کے خلاف قانونی کارروائی اور منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

میٹنگ کے آغاز میں، ایس ایس پی اونتی پورہ نے زمینی سطح پر دشمن عناصر کی طرف سے درپیش کسی بھی چیلنج اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات کا ایک جائزہ پیش کیا۔

آئی جی پی کشمیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی اور خوشگوار تعلقات پیدا کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے زمینی سطح پر انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط بنانے، تعینات نفری کی چوکسی، او جی ڈبلوز پر قانونی کارروائی تیز کرنے اور تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:

سماج دشمن عناصراور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: اے ڈی جی پی وجے کمار

انہوں نے محکمہ پولیس کے کام میں شفافیت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت کے بارے میں بھی رائے دی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ بہتر اور شفاف پولیسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں، جو نتیجہ خیز اور عوام دوست ہو۔ آئی جی پی کشمیر نے ڈی پی ایل اونتی پورہ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی عظیم قربانی پر خراج پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details