ماہ رمضان کے پورے مہینے میں ہسپتال میں موجود مریضوں، تیمارداروں اور ڈاکٹروں کے علاوہ نیشنل ہاٸی پر آنے جانے والے مسافروں اور ڈراٸیوروں کو مفت میں افطاری کے لیے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کریں گے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن ہیلپ فونڈیشن کے ایک کارکن نے کہا کہ انہوں نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور اور نیشنل ہاٸی وے پر یہ کیمپس لگائے ہے تاکہ روزہ داروں کو افطاری کے وقت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور کے ارد گرد کوٸی مسجد یا دکان نزدیک میں نہیں ہے جس وجہ سے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاوہ تیمار داروں اور ڈاکٹروں کو افطاری کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ اس لیے انہوں نے وہاں افطاری کا اہتمام کیا ہے تاکہ روزدار آسانی سے اپنا روزہ کھول سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نیشنل ہاٸی وے پانپور پر بھی ایک کیمپ لگایا ہے تاکہ آنے جانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے لیے افطاری کا انتظام کیا جا سکے۔