اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba on Pandit Killing اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہو گئی تو سنجے شرما کو کس نے مارا؟ محبوبہ مفتی - kashmiri pandit sanjay sharama killed

کشمیری پنڈت سنجے شرما کی آخری رسومات آج ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں ادا کی گئیں۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سنجے شرما کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

if-militancy-is-over-in-kashmir-then-who-killed-sanjay-sharma-mehbooba-mufti
اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہے،تو سنجے شرما کو کس نے ہلاک کیا؟ محبوبہ مفتی

By

Published : Feb 27, 2023, 3:41 PM IST

Updated : Feb 27, 2023, 3:56 PM IST

اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہے،تو سنجے شرما کو کس نے ہلاک کیا؟ محبوبہ مفتی

پلوامہ:گذشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کو گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھے۔ سیاسی جماعتوں نے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا دورہ کرکے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہے،تو سنجے شرما کو کس نے ہلاک کیا؟ محبوبہ مفتی
اس دوران محبوبہ مفتی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے موجود سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز سرکار کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کو ختم کر دیا گیا ہے اور اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہے تو سنجے شرما کو کس نے مارا ؟ انہوں نے بتایا کہ کشمیری مسلمان اقلیتی برادری کے ساتھ اچھے سے رہ رہے تھے اور ان کی حفاظت کرتے تھے، تاہم کشمیری مسلمان آج خود مصیبت زدہ ہیں۔ ملیٹنسی ختم کرنے کے نام ہزاروں کشمیریوں کو قید میں رکھا گیا ہے۔ آئے روز این ای اے کے چھاپے پڑ رہے ہیں اور مکانوں کو اٹیچ کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے گورنر انتظامیہ سے سنجے شرما کے بچوں کے لیے فی کس پانچ پانچ روپیہ بطور معاوضہ اور سنجے شرما کی اہلیہ کے لئے سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہے،تو سنجے شرما کو کس نے ہلاک کیا؟ محبوبہ مفتی
دریں اثناہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے بھی سوگور کنبے سے تعزیت کا اطہار کیا۔ ان کے ہمراہ جموں و کشمیر بی جے پی کے سینیئر بھی شریک تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ کشمیری مسلمان ہمسایے اس دکھ کی گھڑی میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قاتلوں کو جلد از جلد بے نقاب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کسی کا بھی سگا نہیں ہے۔ گولی مسلمان، پنڈت، سکھ کسی کے بھی مذہب کو نہیں دیکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کے خلاف سبھی سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ اس طرح کے حملوں آوروں سے قوم کو بچایا جاسکے۔ رویندر رینا نے کہا کہ سبھی پنڈتوں جو پی ایم پیکج یا پھر دیگر پنڈت ملازم ہے، ان سے بات کرنا ضروری ہے اور ان سے بات کی جائے تاکہ ان کی مشکلات حل کی جائیں۔

مزید پڑھیں:Last Rites of Pulwama Kashmiri Pandit پلوامہ کے مقتول کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کی گئیں
واضح رہے گذشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر اسے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھا۔ گولی لگنے کے فوراً بعد اگرچہ اسے نزدیکی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

Last Updated : Feb 27, 2023, 3:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details