پلوامہ:پلوامہ پولیس نے، این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد سرینگر کی ایک عدالت میں 8 ملزمان کے خلاف چارج داخل کی۔ چارج شیٹ 16/06/2022 کو لاسی پورہ میں ایک آئی ای ڈی کی بازیابی سے متعلق پولیس اسٹیشن لیتر، پلوامہ میں درج ایف آئی آر 65/2022 U/S 4/5 دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 18,20,23,39 UA(P) سے منسلک ہے۔ IED Recovery Case in Pulwama Police Produces Charge Sheet
واضح رہے کہ16جون کو 2022کو پلوامہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پی ایس لیتر کے علاقے میں ایک آئی ای ڈی نصب ہے جے حفاظتی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچانے کی غرض سے نصب کیا گیا تھا۔ اس اطلاع کے بعد پلوامہ پولیس نے فوری طور جاے مقام پر چھاپہ مارا اور تقریباً 15 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کیا جسے پریشر کوکر میں رکھا گیا تھا۔ اس حوالہ سے پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔