پلوامہ:ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ لیتر علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو آرمولہ لیتر پلوامہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے شاہراہ کے کنارے پر نصب ایک آئی ای ڈی دیکھی۔ IED Recovered in pulwama
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آرمولہ لیتر پلوامہ علاقے میں ایک آئی ای ڈی نصب کی تھی جس کو مستعد سکیورٹی اہلکاروں نے وقت رہتے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث دو عسکریت پسندوں کے معاونین کو حراست میں لے لیا۔