ترال:ہردومیر ترال میں آبادی نے ڈرینیج کی عدم دستیابی سے تنگ آکر انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ناگہ محلہ ہردومیر کی آبادی کا کہنا ہے کہ ترال سے لاڈی یار سڑک پر ہردومیر کے مقام پر ڈرینیج کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہے ہیں۔ مکمل ڈریینج نہ ہونے کے سبب گندہ پانی لوگوں کے صحنوں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں گھروں سے نکلنا محال ہورہا ہے۔No Drainage system In tral Hurdumir
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس آدھے کلو میٹر میں انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ پر اکثر و بیشتر ٹریفک جام اور گاڑیاں پھنسنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھار مقامی لوگوں اور ڈرائیوروں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوتی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پراپر ڈرینیج نہ ہونے کے سبب اکثر یہاں کیچڑ میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔Tral People Suffer Due To Poor Drainage System