جموں و کشمیر: پلوامہ کے پامپور میں 'ماتا جوالا جی' کا سالانہ میلہ Annual Jawala Ji Mela Khrew جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ میلے میں عقیدت مندوں بالخصوص کشمیری پنڈت برادری کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلے کے دوران مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے عقیدت مندوں کے لئے تمام تر انتظامات کر رکھے تھے، میلے پر حاضری دینے کے لئے عقیدت مندوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس پر پنڈت برادری کے لوگوں نے مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پنڈت برادری کے لوگ یہ میلہ ہر سال 12 جولائی کو جوالا ماتا کی سالگرہ کے طور پر مناتے ہیں، جس میں جموں کشمیر کے علاوہ بھارت کے دیگر ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ میلے کے دوران عقیدت مندوں نے پوجا پاٹ کیا اور ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے دوران عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا تاکہ عقیدت مندوں کو کھانے پینے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Pandit Devotees Participated in Annual Jawala Ji Mela