جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے ترال بس اسٹینڈ کے قریب گزشتہ رات آتشزدگی کی وجہ سے ایک شہری کا مکان جل خاکستر ہوگیا، جس کی وجہ سے مالک مکان کو کافی زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اہل خانہ کے قریبی رشتہ داروں نے انتظامیہ سے معاوضے کی اپیل کی ہے۔
ترال: آتشزدگی سے مکان خاکستر، متاثرہ کا معاوضہ کا مطالبہ - انتظامیہ سے معاوضے کی اپیل
ضلع پلوامہ کے ترال بس اسٹینڈ کے قریب ایک مکان میں گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے آگ لگنے کی وجہ سے مکان کا زیادہ تر حصہ جل کر خاک ہوگیا ہے، متاثرہ اہل خانہ نے انتظامیہ سے معاوضے کی اپیل کی ہے۔
ترال: آتشزدگی سے مکان خاکستر
تفصیلات کے مطابق شاہد امین شاہ نامی شھری کے مکان میں آگ ساڑھے گیارہ بجے لگی، آگ کی شدت اس قدر تھی کہ آگ نے مکان کی اوپری منزلہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہمسایوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کے اہلکاروں کی بر وقت کاروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کے لگنے کی ابھی تک وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔