مقامی لوگوں کے مطابق مرکزی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے یہاں ڈسپنسری تو ہے لیکن بڑی آبادی والے علاقے میں سہولیات کا فقدان ہے۔
تاہم آج سے پانچ سال قبل علاقے میں ایک نئی اسپتال کی عمارت NTPHC یعنی نیو ٹائپ پبلک ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کام کی گئی جس کے بعد یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ تاہم عمارت تو بن گئی مگر اسپتال نہیں بنا۔ یہاں بلڈنگ تو تیار ہے مگر محکمہ صحت کو وقف نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ وسیع آبادی کے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقے میں گجر بکروال طبقے سے وابسطہ لوگ بھی رہائش پذیر ہیں، تاہم وہ بھی محکمۂ صحت کی طرف سے فراہم کردہ غیر تسلی بخش سہولیات کا رونا رو رہے ہیں۔