ضلع پلوامہ کے محکمہ ہارٹیکلچر نے ضلع کے مختلف علاقوں کے کسانوں کے لئے ٹور اینڈ ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں ضلع کے 22 کسانوں کو شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی، شالیمار اور سنٹر اف ایکسیلینس زکورہ کے لئے روانہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے کسانوں کو ہری جھنڈی دکھا کر ٹور کے لیے روانہ کیا۔
پلوامہ کے کسانوں کو ٹور اینڈ ٹریننگ پروگرام پر روانہ کیا گیا ٹور کے حوالے سے چیف ہارٹیکلچر افسر پلوامہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کسانوں کو شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی اورسنٹر اف ایکسیلینس زکورہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹور اینڈ ٹریننگ پروگرام کے دوران کسانوں کو نئی تکنیک کے بارے میں جانکاری دی جائے گی تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے کسانوں کو بھی نئی تکنیک سے آگاہ کریں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی شبیر احمد رینہ نے کسانوں کو ٹور اینڈ ٹریننگ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔