پلوامہ: میجر دھیان چند کے جنم دن کے موقع پر ضلع پلوامہ میں ہاکی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ کا افتتاح ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سبھاش چندر چبر نے کیا۔ Hockey competition in Pulwama ضلع پلوامہ میں وادی کا پہلا ایسٹرو ہاکی ٹرف تعمیر کیا گیا ہے جہاں ملک کے ہاکی کھیل سے وابستہ افراد کھیل سکتے ہیں۔ یہ ایسٹرو ہاکی ٹرف کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ Valley's first Hockey Astro Turf Stadium
Hockey competition in Pulwama میجر دھیان چند کی سالگرہ کے موقع پر ہاکی مقابلے کا انعقاد - ایسٹرو ہاکی ٹرف تعمیر کیا گیا
ضلع پلوامہ میں وادی کا پہلا ایسٹرو ہاکی ٹرف تعمیر کیا گیا ہے جہاں ہاکی کھیل سے وابستہ افراد کھیل سکتے ہیں۔ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی برسی کے موقع پر آج اس ہاکی ٹرف میں میچ کا انعقاد کیا گیا۔ Major Dhyan Chand's birthday

اس سلسلے میں ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سباش چندر چبر نے کہا 'جو بھی کھلاڑیوں کو مشکلات ہوگئی ان کو ہم ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ' انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس ہاکی ٹرف کا فاعدہ اٹھایا تاکہ آنے والے وقت میں ضلع پلوامہ کے نوجوان ملکی سطح پر ہاکی کھیل میں حصہ لے کر ضلع کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کھیلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کریں تاکہ اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے۔
یہ بھی پڑھیں : 'کھلاڑی ملک سے محبت کو اولین ترجیح دیں، یہی میجردھیان چند کے تئیں حقیقی خراج عقیدت'