اونتی پورہ: پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر اونتی پورہ پولیس، 42 آر آر اور سی آر پی ایف 130 بٹالین نے چندریگام میں ایک خصوصی ناکا لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو سکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا جو مشکوک حالات میں گھوم رہا تھا۔
سکیورٹی فروسز نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کے قبضے سے پستول اور میگزین برآمد ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص کی شناخت دانش محی الدین ولد غلام محی الدین گنائی ساکن ڈاڈسرہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔