پلوامہ:جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، بٹہ گنڈ، میں یوم تاسیس کی نسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ عملہ اور مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام کیا کیا، جن میں کئی طلبہ نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا، جس پر شرکاء نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Batagund Hr Sec Annual Day: بٹہ گنڈ ترال ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس - ترال یوم بٹہ گنڈ ہائر اسکنڈری یوم تاسیس
یوم تاسیس کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال کے طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کرکے داد وصول کی۔ Annual Day Higher Secondary School Batagund Tral
![Batagund Hr Sec Annual Day: بٹہ گنڈ ترال ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس بٹہ گنڈ ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17259936-thumbnail-3x2-batagund-tral-aspera.jpg)
پروگرام کے دوران منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی، جس پر طلباء نے ایک کشمیری ڈرامہ بھی پیش کیا۔ پروگرام کے آخر پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہایر سیکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال کے پرنسپل فیاض احمد میر نے بتایا کہ ’’یوم تاسیس کے موقع پر ادارے میں کئی رنگارنگ پروگرامز منعقد ہوئے جن میں اسکول کے ہونہار طلبا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ کلسٹر سے وابستہ دیگر اسکول ہیڈس نے بھی شمولیت کی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایسے پروگرامز طلبہ کی صلاحیت سازی کے لیے از حد ضروری ہیں۔Secondary School Batagund Tral Students presented Several Programmes during Annual Day