جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آج صبح سے ہی بھاری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بالائی و میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں بھی اب نمایاں کمی آئی ہے اور سردی کی شدید لہر پیدا ہو گئی ہے۔
پلوامہ ضلع کے سنگرونی، ابھامہ، اڈیتراگ، باگندر، کھیگام، کافی پورہ جیسے بالائی گاؤں میں اب تک لگ بھگ چھ سے سات انچ برف ریکارڈ کی گئی ہیں اور اب بھی برفباری جاری ہے۔
مسلسل برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے سڑک حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں، وہیں علاقے میں بجلی و پانی کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے قبل ہی ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں عام زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں تازہ برفباری، قومی شاہراہ بند