اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hath Se Hath Jodo Campaign جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہراساں کرنا بی جے پی کا منصوبہ، کانگریس - جموں وکشمیر میں بے روزگاری

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی بات کیا کرتی تھی، بعد میں پھر 50 ہزار نوکوریوں کی بات کہی گئی اور اب ایل جی کی جانب سے 10 ہزار نوکریاں فراہم کرنے کی بات کہی جارہی ہے جبکہ وہ بھی صرف اور صرف کاغذات تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر جموں و کشمیر میں بے روزگار میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Hath se Hath Jodo Campaign
ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا

By

Published : Mar 16, 2023, 5:00 PM IST

بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہراسان کرنا ہے، کانگریس

پلوامہ:کانگریس نے "بھارت جوڑو یاترا" کے بعد "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا" کی شروعات کی ہے۔ کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے سلسلے میں آج ضلع کے آخری گاؤں کنڈی اگلر سے شروعات کی گی۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی، نائب صدر غلام نبی مونگا،کانگریس کے سینیئر لیڈر محمد انور بھٹ، پارٹی کے ضلع صدر فیاض احمد کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینیئر لیڈروں اور کارکنان کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی جانب سے علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ وہیں کانگریس لیڈروں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

جموں وکشمیر کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا اس علاقے میں پہلی بار منقعد ہوئی جو کبھی عکسریت پسندوں کا گڑھ مانا جاتا تھا اور آج تک اس طرح کی کوئی سیاسی سرگرمی وہاں پر نہیں ہوئی تھی۔ علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کانگریس لیڈروں کا استقبال کیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔ اس موقع پر لوگوں سے خطاب کے دوران کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں ذات پات اور ہندو مسلم کے نام پر نفرت کا ماحول قائم کیا ہے اور راہل گاندھی نے نفرت کی دیواروں کو گرانے کی خاطر بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ناکامی سب کے سامنے عیاں ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور اس حوالے سے بی جے پی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ پی سی سی چیف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو مضبوط کرنے کی خاطر کانگریس میدان میں نکلی ہے اور ہمیں لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے۔ اس موقع پر دیگر کانگریس لیڈروں نے بھی خطاب کیا غلام نبی مونگہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ وہ اپنا مستقبل روشن کر سکے۔وہیں اس موقع پر محمد انور بٹ نے پی ڈی پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو کشمیر میں لانے والے پی ڈی پی نے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جس کی وجہ ہمارے خصوصی درجے کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوانوں کو بے روزگار کیا۔


وہیں کانگریس کے ضلع صدر فیاض احمد نے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں حصہ لے اور کانگریس پارٹی کو کامیاب کرکے اپنا مستقبل تابناک رے۔انہوں نے کہا کہ اج تک کس بھی سیاسی جماعت نے ان پسماندہ گاؤں کی طرف توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے یہ علاقے اج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور تک سبھی سیاسی جماعتوں نے ان لوگوں کو وعدوں کے سوکچھ نہیں دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی سبھی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ مرکزی سطح پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے ملاقات کریں گے تاکہ وہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے ان کی مدد کرے۔انہوں نے کہا ہر پانچ سال کے بعد یہاں انتخابات ہوتے تھے تاکہ سال 2014 کے بعد سے یہاں انتخابات ہی نہیں کروایا گیا جبکہ سرکار دعویٰ کررہی کہ وادی میں اب حالات ٹھیک ہے تو انتخابات کیوں نہیں کروایا جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Hath se Hath Jodo Campaign ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم‘ اس ماہ کے آخر سے شروع ہوگی، کانگریس

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے اور ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں کہا کہ مرکزی سرکار ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی بات کرتا تھا پھر 50 ہزار اور اس وقت کے گورنر 10 ہزار نوکریاں فراہم کرنے کی بات کرتا ہے جو صرف جو صرف کاغذات تک ہی محدود ہے، جبکہ زمینی سطح پر بے روزگار میں بہت ہی زیادہ اضافہ ہوا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details