پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت ضلع پلوامہ میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم میں ہزاروں کی تعداد میں نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس مہم میں سبھی ضلع افسران کے ساتھ ساتھ محمکہ کھیل کود، محمکہ تعلیم اور دیگر محکموں کے ملازمین بھی موجود رہے، اسی کے ساتھ پولیس اور فورسز نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔Har Ghar Tiranga Programme in Pulwama
اس موقع پر ہر ایک اسکولی بچہ کو ترنگا دیا گیا۔ وہیں سپورٹس اسٹیڈیم کو بھی قومی پرچم سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقرنین نے طلبہ کو قومی پرچم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے محمکہ کھیل کود، محمکہ تعلیم،محمکہ دیہی ترقی اور دیگر محمکوں کے تعاون سے کیا تھا۔