اننت ناگ: وادی کشمیر کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ Tiranga rally Anantnagوادی کے بیشتر ضلع صدور مقامات پر انتظامیہ، مختلف محکمہ جات سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی کئی مقامات پر ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مین ٹائون میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔
ضلع کے کھنہ بل علاقے سے ہوتے ہوئے ترنگا ریلی کے پی روڈ سے ہوتے ہوئے کئی علاقوں سے گزری۔ ریلی میں شامل پارٹی کارکنان نے بی جے پی کے حق میں نعرے بازی کی۔ BJP Organised Tirangaly Rally in Anantnagترنگا ریلی میں شامل بی جے پی (جموں و کشمیر) کے نائب صدر صوفی یوسف نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ترنگا ریلی اُن سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے لیے چشم کشا ہے جو دعویٰ کرتے تھے کہ کشمیر میں (دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد) ترنگا کوئی نہیں لہرائے گا۔
اسی سلسلے میں ضلع کے ڈورو علاقے میں بھی میونسپل کمیٹی ڈورو، ویری ناگا اور فوج کے اشتراک سے اسکولی طلبہ کے لیے ترنگا ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ Tiranga rally Kulgamاس حوالے سے ڈورو اسٹیڈیم میں ایک خصوسی تقریب کا بھی اہتمام عمل میں لایا گیا اور قریب 200میٹر لمبا ترنگا لہرایا گیا۔ ریلی میں علاقے کے مختلف اسکولوں، کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔
کولگام میں ترنگا ریلی
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام اور ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کولگام میں محکمہ جات سمیت مقامی اسکولوں کی جانب سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ Tiranga rally Kulgamپینٹنگ، قومی ترانہ مقابلہ، مضمون نویسی کے مقابلے، کوئز پروگرام سمیت مباحثے اور سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ترال، پلوامہ میں ترنگا ریلی
ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے بجہ ونی، اسپورٹس گراؤنڈ، ترال میں ایک میگا ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکریٹری آر ڈی ڈی مندیپ کور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئی جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ Tiranga rally in Tralتقریب میں سینکڑوں اسکولی طلباء اور نوجوانوں نے شرکت کرکے حب الوطنی کے گیت گائے۔