اردو

urdu

ETV Bharat / state

Handicrafts Awareness Camp آری پل ترال میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ کا اہتمام - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال

اس کیمپ میں گھریلوں دستکاروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری فلاحی پیکیج اور اسکیموں کی معلومات حاصل کی۔Awareness camp at Aripal

آری پل ترال میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ کا اہمتام
آری پل ترال میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ کا اہمتام

By

Published : Aug 28, 2022, 1:51 PM IST

ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں محکمہ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ محکمہ کی جانب سے گزشتہ روز آری پل میں ایک میگا جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ بطور مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی بھی بطور مہمان زی وقار کے طور شامل رہے۔Handicrafts Deptt organizes Awareness Camp

آری پل ترال میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ کا اہمتام

اس موقع پر دستکاریوں کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کی حصولیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ بیداری کیمپ میں آری پل بلاک کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور آگاہی کیمپ کے دوران حاصل کی گئی جانکاری سے فائده حاصل کیا۔ اس موقع پر محکمہ کی جانب سے مختلف اسیکموں کے متعلق ایک مفصل خاکہ پیش کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ سرکاری اسکیموں کا فائده حاصل کریں اور زندگی کو خوشحال بنائیں Awareness camp at Aripal

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس محمد یاسین نے میڈیا کو بتایا کہ ترال میں ہینڈی کرافٹ کے ساتھ بہت سارے لوگ جڑ رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔ اس کیمپ میں گھریلوں دستکاروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری فلاحی پیکیج اور اسکیموں کی معلومات حاصل کی۔ واضح رہے کہ کشمیر کے گھریلو دستکاریوں کی دنیا بھر میں مانگ ہیں پوری دنیا میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے اور ہنر مند دستکاروں کے کام کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Expensive Chicken Farm in Pulwama پلوامہ نوجوان کی انوکھی پہل، نایاب چکن فارم کے مالک

ABOUT THE AUTHOR

...view details