جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہاکری پورہ میں پیش آئے مسلح تصادم ٓکی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون اپنے عسکریت پسند بیٹے کو خود سپردگی کی اپیل کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مزکورہ خاتون ناظم راتھر نامی عسکریت پسند کی ماں ہے، جو ہاکری پورہ پلوامہ کا ہی رہائشی تھا۔
ویڈیو میں ایک اہلکار بھی موجود ہے جو خاتون کو کہتا ہے کہ 'ناظم کو کہو ہتھیار (بندوق) چھوڑ کر باہر آجائے۔ ہم بھی اس کے اپنے ہیں۔'