ترال: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے تحصیل آری پل کے کئی دیہات میں تباہ کن ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک رات گزر جانے کے باجود علاقے میں ژالہ باری زمین پر جمع تھی۔ اطلاعات کے مطابق سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقے نارستان،بنگہ ڈار،گترو،ہاکون ،حاجن ناڑ اور دیگر متعدد ملحقہ علاقوں میں جمعہ کو رات دیر گئے شدید ژالہ باری ہوئی۔مقامی لوگوں کے مطابق 15سے 20منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہی، جس کے نتیجے میں یہاں کھڑی فصلوں،میوہ باغات،کو نقصان پہنچا ہے۔
علاقے میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے درختوں کی کے پتے زمین پر جمع ہوئے ۔شدید ژالہ باری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ژالہ باری کے سبب علاقہ میں برفباری جیسا منظر تھا ۔م
قامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں علاقے میں اور کوئی روزگار نہیں صرف اخروٹ ہے۔ چند سال سے لوگوں نے یہاں سیب کے پودے لگائے تھے وہ بھی مکمل طور ختم ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ژالہ باری اور دیگر آفات سماوی کے دوران متعلقہ حکام تو دورہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کو امداد نہیں ملتی ہے جو کہ انتہائی مایوس کن امر ہے۔