ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو ہوا، جس میں ضلع پلوامہ کے نیشنل کانفرنس اور گپکار الائنس کے دو مشترکہ امیدواروں نے جیت درج کر لی۔ اس حوالے سے نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر اور سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے کہا کہ صوبے کشمیر اور صوبہ جموں کے لوگ جمہوری عمل میں یقین رکھتے ہیں۔
'گپکار الائنس کے امیدواروں کو تشہیر کا موقع نہیں دیا گیا'
غلام محی الدین میر نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ نے بی جے پی کو تشہیر کا موقع فراہم کیا جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو بندشوں میں رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ووٹنگ کی شرح متاثر ہوئی۔
'گپکار الائنس کے امیدواروں کو تشہیر کا موقع نہیں دیا گیا'
انہوں نے کہا 'ہم جمہوری عمل سے دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ ہم ار ایس ایس، بی جی پی یا بھارت کے خلاف نہیں ہے۔ ہم بس اپنی حقوق کی بحالی چاہتے ہیں جو بھارتی آئین نے ہمیں عطا کئے ہیں۔'