جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے لالپورہ میں کل شام شروع ہوئی جھڑپ میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ ایک دیگر عسکریت پسند نے خود سپردگی کر دی ہے۔ علاقے میں اور بھی عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ کی خدمات کو معطل کر دی گیا ہے۔ سرچ آپرریشن ابھی بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد فوج نے کل لالپورہ گاؤں کا محاصرہ کیا تھا جس دورن عسکریت پسندوں نے فوج کی تلاشی پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائیں تو فوج نے جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علاقے میں جھڑپ شروع ہوگئی۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سیکیورٹئی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے، جو اب بھی جاری ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سیکیورٹئی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک عسکرپسند ہلاک ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز پانپور کے علاقے لال پورہ میں یہ انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔