جموں و کشمیر کے جنبوبی ضلع پلوامہ کے مین ٹاون علاقہ میں عسکریت پسندوں نے پولیس ناکہ پارٹی پر گرینیڈ داغا جو پھٹنے سے رہ گیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے چاٹہ پورہ فائر سروس کے قریب تعینات پولیس پارٹی پر گرینیڈ داغا تاہم اس میں دھماکہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔