اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملہ - ڈسپوزل اسکواڈ

ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف پر دستی بم سے حملہ ہوا لیکن دستی بم نہیں پھٹا۔

ڈاک گھر کے سامنے گراینڈ برامد
ڈاک گھر کے سامنے گراینڈ برامد

By

Published : Jun 30, 2020, 5:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پوسٹ آفس کے قریب سی آر پی ایف کی 183 بٹالین پر دستی بم پھینکا تاہم یہ نہیں پھٹا۔

ڈاک گھر کے سامنے گراینڈ برامد

پلوامہ کے شوپیان پلوامہ روڈ پر قائم ڈاک خانہ کے نزدیک 183 بٹالین سی آر پی ایف کی گاڑی کھڑی تھی جس پر عسکریت پسندوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا۔ تاہم یہ گرینیڈ نہیں پھٹا، وہیں اس روڈ پر نقل و حمل کچھ دیر تک متاثر رہی۔

پولیس نے اس گرینیڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔ فوج نے اس پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details