جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عسکریت پسندوں نے نودل ترال میں قائم ایک سی آر پی ایف کیمپ پر ایک یو بی جی اہل گرینیڈ داغا جو کہ کیمپ کے باہر دروازے سے کچھ دوری پر پھٹ گیا جس کی وجہ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
ترال: سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ
دھماکے کے فورا بعد سی آر پی ایف نے بھی جوابی فائر کیے۔ تاہم عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ
دھماکے کے فورا بعد سی آر پی ایف نے بھی جوابی فائر کیے۔ تاہم عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
حملہ آوروں کی تلاشی کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی طاہر سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔