اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farewell For ADC Tral ترال میں اے ڈی سی کے حق میں الوداعیہ تقریب کا اہتمام - اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل انتظامیہ کی مفاد کے لیے 20 جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہے۔ وہیں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ کو تبادل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور تعینات کیا گیا ہے۔

grand-farewell-organized-in-favor-of-adc-tral
ترال میں اے ڈی سی کے حق میں الوداعیہ تقریب کا اہتمام

By

Published : Apr 3, 2023, 9:20 PM IST

ترال میں اے ڈی سی کے حق میں الوداعیہ تقریب کا اہتمام

ترال: اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ کو ترال سے تقریباً چار سال کے عرصے کے بعد تبدیل کر کے اے ڈی سی سوپور تعینات کیا گیا ہے اس سلسلے میں آج محکمہ مال اور ترال کے لوگوں کی جانب سے موصوف کے حق میں ٹاؤن ہال ترال میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔الوداعی تقریب میں میں ترال کے سبھی دہیات سے آئے ہوئے معزز لوگوں نے شمولیت کی جبکہ الوداعیہ پارٹی میں اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی،آراکین اوقاف،گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ماسٹر کلونت سنگھ،اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ الوداعیہ پارٹی میں شامل لوگوں نے شبیر احمد رینہ کو ایک بہتر منتظم قرار دیا اور کہا کہ ترال کی جملہ ترقی میں اپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ موصوف نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ترال علاقے میں جملہ ترقی کو پروان چڑھانے کے لیے جس تن دہی کے ساتھ کام کیا وہ یقیناََ قابل ستائش ہے۔

مزید پڑھیں:Block Divas In Tral ہندورہ ترال میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر اے ڈی سی رینہ کی عوامی سطح پر کی گئی خدمات کو یاد کیا گیا۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر کلونت سنگھ نے بتایا کہ رینہ صاحب نے چار سال کے لمبے عرصے کے دوران اقلیتی فرقے میں بھی اپنی جگہ بنائی تھی اور وہ ہردل عزیز آفیسر تھے
سماجی کارکن جی ایم کانٹرو نے بتایا کہ شبیر احمد رینہ نے ترال میں تعمیر وترقی کے جس دور کی بنیاد رکھی اسے تادیر یاد رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details