پلوامہ:گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال میں اسکول کے ’یوم تاسیس‘ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ’اسکول ڈے‘ ہائر اسکنڈری میں زیر تعلیم طلباء کے علاوہ کلسٹر اسکولوں کے ہیڈس نے شمولیت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ’اسکول ڈے‘ کی مناسبت سے اپنے مقالات پیش کیے اور معاشرے میں تعلیم خصوصاً اساتذہ کے رول کو اجاگر کیا۔ تقریب کے دوران علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی اور بچوں کے پروگرام سے محضوظ ہوئے۔ Govt Hr Sec School Batagund observes School Day
Govt. Higher Secondary School Batagund ٹیچرس ڈے کی مناسبت سے بٹہ گنڈ اسکول میں تقریب کا اہتمام - Govt Hr Sec School Batagund observes School Day
گورنمنٹ ہائر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال میں اسکول ڈے کے موقع پر طلبہ نے مقالات پیش کیے جبکہ مقامی شعراء کی جانب سے محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں تقریب کا اہتمام
تقریب کے آخر میں ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ’بزم ادب ترال‘ سے وابستہ شعرائے کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی نظامت نزیر عاصم نے کی جبکہ صدارت عبد الاحد مجاہد نے کی۔ Mushaira on School Day
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال کے پرنسپل فیاض احمد میر نے بتایا کہ ’’تقریب نہایت ہی شاندار رہی جس میں نہ صرف طلباء نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی بلکہ مقامی شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محفوظ کیا۔‘‘ Batagund Hr Sec school Day