اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ہائر سیکنڈری اسکول کو جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے تعلیمی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم پاریگام میں موجود گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول تک جانے والی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترال: ہایر سیکنڈری اسکول کو جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار
ترال: ہایر سیکنڈری اسکول کو جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

By

Published : Oct 24, 2021, 9:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع ہاری پاریگام میں موجود گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول تک جانے والی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء اور اسکول اسٹاف کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترال: ہایر سیکنڈری اسکول کو جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

مقامی لوگوں کے مطابق اس کچی سڑک پر بارش ہونے کے ساتھ ہی پیدل چلنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ہائر سیکنڈری اسکول اونچائی پر واقع ہے، جس کی وجہ سے بارش کا پانی اس کچے راستے کے ذریعے مکانوں میں داخل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے کو لیکر کئی بار حکام کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ لیکن حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں خراب موسم کے باوجود امت شاہ جلسہ سے خطاب کریں گے

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائر سیکنڈری کو جانے والی اس سڑک کی تجدید ومرمت کی جائے تاکہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details