پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں بھی محکمہ ذراعت کی جانب سے ’’گوڈ گورننس ہفتہ‘‘ کے حوالہ سے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ترال علاقے میں گوڈ گورننس ویک کے حوالہ سے محکمہ زراعت کی جانب سے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں نہ صرف کسانوں کے لیے مختلف اسکیموں کی جانکاری فراہم کی جا رہی ہے بلکہ کسانوں کی جامع ترقی کے لیے بھی جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔ Good Governance Week in Tral area of South Kashmir
ترال میں محکمہ زراعت کی جانب سے گوڈ گورننس ہفتے کے آغاز ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران زونل ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر ڈاکٹر میر عاشق حسین نے بتایا کہ ’’اس ہفتے کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ کسانوں کو زراعت کے شعبے میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا سکے۔ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی جائے گی۔‘‘
ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگ انکے پاس آ رہے ہیں اور اپنی شکایات بھی درج کرا رہے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پی ایم کسان یوجنا کے تحت کئی کسان نام کاٹنے کی شکایات درج کر رہے ہیں، ڈاکٹر میر عاشق حسین نے بتایا کہ ’’سرکاری احکامات کے عین مطابق جن لوگوں کو اپنی زمین کا انتقال ہوا ہے صرف وہی اس اسکیم کے حقدار ہیں اور یہ سارا عمل محکمہ مال سمیت دیگر محکموں کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:Good Governance Week: 'گڈ گورننس ویک' کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
ڈاکٹر عاشق نے بتایا کہ انکے محکمہ نے کسانوں کی آمدن دو گنا کرنے کا ٹارگیٹ مقرر کیا ہے اور اس بارے ميں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ انکے دفتر کے ساتھ کسی بھی قسم کی شکایات یا صلاح مشورہ کے بارے میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔