جہاں ہندوستان بھر کی طرح جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہیں انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کو عملانے کے لیے عوام سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
کوروناوائرس: ایڈوائرزی کی خلاف ورزی، ترال میں شہری گرفتار جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں پولیس نے اُس وقت ایک شخص کو حراست میں لیکر اس پر مقدمہ دائر کیا جب انہیں یہ اطلاع ملی کہ اُس نے درجنوں غیر مقامی باشندوں کو اپنے گھر میں پناہ دی ہوئی ہے۔
ایس ڈی پی او ترال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُس شخص کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے قبل بھی اُسے اپنے گھر میں بھیڑ بھاڑ جمع کرنے اور غیر مقامی باشندوں کو پناہ دینے سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس ہدایات پر عمل آوری نہ کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی پاداش میں اُسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے نیز انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔