جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے شوپیاں کے دربگام اور اس کے آس پاس علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہو رہی تھیں اور وہ عام شہریوں کو ہراساں کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی شام کو سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا جو منگل کی صبح حزب المجاہدین سے وابستہ 2 مقامی عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
فوج کی ویکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ تصادم کے دوران کسی بھی عام شہری کی جائیداد کو نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عرفان احمد شیخ اور عرفان احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے جو عسکریت پسند تنظیم 'حزب المجاہدین' سے وابستہ تھے۔ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ عرفان احمد شیخ ضلع بڈگام اور پلوامہ اضلاع کے کمانڈر تھے دونوں عسکریت پسند عام شہریوں کو ہراساں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں امن و امان بحال ہوا ہے۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ نے تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی اختیار کرنے کی اپیل کی۔ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے متعلق انہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا رہے ہیں۔