یوم جمہوریہ کی تقریب سے پہلے آج وادی کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لاٸنز پلوامہ میں بھی ریہرسل تقریب منعقد کی گئی۔
پولیس لاٸنز پلوامہ میں ریہرسل تقریب منعقد اس تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ کے علاوہ ضلع کے دیگر محمکوں کے عہدیداران بھی شامل تھے۔ پولیس کی جانب سے پریڈ بھی انجام دی گئی۔ جس میں جے کے پی، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے علاوہ دیگر فوجی جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ شبیر رینا نے کہا کہ گزشتہ برس ہمیں 15 اگست کی تقریب کوویڈ 19 کے درمیان منانے پڑے تھے، جس کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے بشمول تمام محکموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں- سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑی سے دو لاشیں برآمد
واضع رہے کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب جوش و جزبے کے ساتھ منائی جائےگی۔