اردو

urdu

By

Published : Jan 21, 2023, 5:14 PM IST

ETV Bharat / state

Free Ration For NFSA Beneficiaries این ایف ایس اے میں شفافیت لانے کی عوام سے اپیل

سال 2023 میں NFSA اسکیم کے تحت ( AAY اور PHH/BPL) کھمبوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ AAY کو 35 کلو جبکہ PHH/AAY k کو 5 کل راشن فراہم کیا جائے گا۔ Free Ration For NFSA Beneficiaries

free-ration-for-nfsa-beneficiaries
این ایف ایس اے میں شفافیت لاینے کے لیے عوام سے اپیل

ویڈیو

پلوامہ: خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد کے تحت مرکزی حکومت نے یکم جنوری 2023 سے NFSA استفادہ کنندگان (AAY & PHH) میں مفت خوراک کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا دفتر فوڈ سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز پلوامہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں NFSA (AAY اور PHH/BPL) کے تحت آنے والے کھمبوں کی فہرست جاری کی گی ہے، جب کہ محمکہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فہرست کے بارے میں معلومات دیں کہ کیا واقع فہرست میں شامل افراد اس کے حق دار ہے یا نہیں۔ یہ اقدام ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پلوامہ کی ہدایات پر ضلع اٹھا یا گیا ہے۔ بتادیں کہ اس سلسلے میں محمکہ کو بھی شکایت موصول ہوئی تھی کچھ نا اہل/غیر مستحق خاندانوں اس اسکیم کے تحت راشن حاصل کررہے ہیں۔ محمکہ نے اس فہرست کی دوبارہ جانچ کی اور تصدیق اور منظور شدہ افراد کو اس NFSA فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
وہیں محمکہ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے اگر کس شخص کو اب بھی اس فہرست پر کوئی اعتراض ہے وہ محمکہ کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں، تاکہ اس میں مزید شفافیت لائی جاسکے۔ محمکہ نے کسی بھی اعتراض کو 21 دنوں میں دائر کرنے کی مہلت دی ہے، جب کہ 21 دنوں کے بعد کسی بھی شکایت کو دائر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز پلوامہ شیخ عنایت اللہ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ NFSA اسکیم کے تحت ( (AAY اور PHH/BPL) کھمبوں کو سال 2023 کے لیے مفت راشن تقسیم کیا جائے گا، جس کے تحت AAY کھمبوں کو 35 کل راشن ملے گا، جب کہ PHH کھمبوں کو 5 کلو فکس مفت راشن ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details