جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درسو علاقے کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں آج سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔ اس موقع پر نہ صرف ان کو تشخیص کی گئی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جسکو لوگوں نے کافی سراہا۔
مقامی لوگوں کے مطابق کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جو کافی اچھی ہوتی ہے اور یہ ایک اچھی شروعات ہے، اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن نے شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور مفت ادویات کے ساتھ ماہرانہ مشورہ بھی دیئے۔
Free Medical Camp پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام - پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام
سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے آج ضلع پلوامہ کے درسو علاقے کے گورنمنٹ مڈل سکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh on LoC: ضرورت پڑنے پر ایل او سی پار کر سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ
اس موقع پر سی آر پی عہدیدار سنجیو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر طبی نگہداشت کی کمی ہوتے ہیں اور اس سے سی آر پی ایف عوام کے درمیان دوری کم ہوتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے اس طرح کے طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں سے یہاں کے مقامی لوگ مستفید ہورہے ہے۔ جبکہ سی آر پی ایف مدت گار ہیلپ لائن کے زریعہ بھی لوگوں کی مدد کررہا ہیں۔