اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Tral آری پل میں آیوش کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ - ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی

سب ضلع ترال کے آری پل گاوں میں محکمہ آیوش کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 12, 2023, 7:55 PM IST

آری پل میں آیوش کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل گاﺅں میں ایک میگا مفت کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا افتتاح ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے کیا جبکہ اس موقع پر ضلع افسر آیوش مشتاق احمد پرے، نوڈل آفیسر ڈاکٹر اقبال احمد اور علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران محکمہ آیوش کے ڈاکٹر صاحبان کی جانب سے سینکڑوں افراد کو حفظان صحت کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ ان کا علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی جسے مقامی لوگوں نے زبردست سراہا اور کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں۔ اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے آیوش، حکام کی جانب سے اس، دور افتادہ علاقے میں کیمپ منعقد کرنے کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں اکثر صحت عامہ کے حوالے سے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش آتی ہیں لیکن جس طرح آیوش محکمے نے اس طرح کا میگا کیمپ منعقد کیا ہے جسے سینکڑوں مریضوں کو راحت ملی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ سرکاری سطح پر منعقدہ کیمپ سے استفاده کریں۔

آیوش محکمہ کے ضلع افسر نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے بتایا کہ یہاں علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی کئے گئے جس میں کچھ اداروں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا ۔انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے گاوں اور دیہات میں اسطرح کے کیمپ منعقد کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ اس علاقے میں اکثر لوگ غریب ہیں جو کہ بازار سے ادویات یا دیگر چیزیں خریدنے سے قاصر ہیں اسلیے ایسے کیمپ، منعقد کرنا اس علاقے میں بہت معنی رکھتا ہے اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Free medical camp in Tral ترال میں آیوش کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details