پلوامہ میں غریب اور پسماندہ لوگوں کو طبی نگہداشت کی سہولیات بہم پہنچانے کے غرض سے آج 185 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے ضلع پلوامہ کے وہاب صاحب شار شالی گاؤں میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی جن میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ Free Medical Camp Organised In Pulwama
Free Medical Camp Organised In Pulwama: پلوامہ میں سی آر پی ایف 185 بٹالین کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد - پلوامہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پلوامہ کے شار شالی گاؤں میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی جن میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ Free Medical Camp Organised In Pulwama
پلوامہ میں سی آر پی ایف 185 بٹالین کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
وہاں ان کی تشخیص کی گئی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کا مقصد غریب عوام کو طبی نگہداشت کے حوالے سے فائدہ پہنچانا تھا تاکہ انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ مقامی لوگوں نے 185 سی آر پی ایف بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرتے رہتے ہیں۔ کمانڈنگ آفیسر ارون بھارتی نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ بہترین تعلقات قاٸم کرنا چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے یہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا ہے۔