ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے کارمولہ میں منعقد فری میڈیکل کیمپ میں محکمہ کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج معالجہ کرکے ان میں مفت دوائیاں تقسیم کی۔ اس کیمپ کا افتتاح ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر کیمپ میں آیوش کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد پرے بھی موجود رہے۔
مقامی لوگوں نے آیوش محکمے کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ غریب لوگ اسے مستفید ہوسکیں۔ Free medical camp in Tral