اردو

urdu

By

Published : Jun 19, 2022, 7:22 PM IST

ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Tral: ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

سماجی خدمات انجام دینے والے ٹرسٹ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ سرینگر کی جانب سے آج ترال کے چھترگام اور لام جواہر پورہ میں مفت میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کی جانچ کی گئی۔ free medical camp held in Tral

G R memorial trust
ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پلوامہ:ترال کے چھترگام میں مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کے ہاتھوں کیا۔ اس موقع پر درجنوں لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے ٹرسٹ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کیمپ غریبوں کے لیے سود مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ غرباء علاج معالجے کرانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمن جی آر میموریل بیگ اشتیاق بیگ نے بتایا کہ وہ گزشتہ پچیس برسوں سے اس طرح کے کیمپ منعقد کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آج ترال کے چھترگام اور لام علاقے میں بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیے جن میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کے کیمپ منعقد کریں گے۔

ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ٹرسٹ کے کام کاج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں اور آج انہوں نے سکھ گاؤں میں میڈیکل کیمپ منعقد کر کے حقیقی کشمیریت کو زندہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:FIR lodged against vandalism: ترال اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details