اردو

urdu

Free Medical Camp پلوامہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Apr 12, 2023, 4:54 PM IST

سی آرپی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد کرکے مقامی لوگوں اور اسکول کے بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی اور اس دوران ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے صلاح و مشورہ بھی دیا۔ اس طبی کیمپ میں مقامی لوگوں، بزرگ شہریوں، نوجوانوں اور خواتین کا علاج کیا گیا۔

سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں اج سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور اسکول کے بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی، ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے صلاح مشورہ بھی دیا۔ اس طبی کیمپ میں مقامی لوگوں، بزرگ شہریوں ، نوجوانوں اور خواتین کا علاج کیاگیا۔

اس موقع پر مقامی لوگوں اور اسکولی بچوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرج ہمارے علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد کرتی رہتی ہیں، جس سے مقامی آبادی کومدد ملتی ہے ساتھ مفت ادویات اور صلاح مشورہ بھی دیا جاتا ہے،جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منقعد کئے جانے چاہئے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:Free Medical Camp پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر دیپک دھونڈیال نے بتایا کہ سی آر پی ایف اس سے پہلے بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرتا آرہا ہے اور آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف طبی کیمپوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مقابلے بھی کروانے جارہی ہیں۔جس میں نوجوانوں کو شامل ہونے کی دعوت بھی دی جارہی ہے،آفیسر نے کہا کہ ضلع میں عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details