پلوامہ:جہاں وادی کشمیر میں فوج ،محکمہ صحت، غیر سرکاری تنظیمیں وادی کے محتلف دیہی علاقوں میں مفت طبی کیمپوں کا انعقاد انعقاد کر رہے ہیں، تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کیا جائے۔ وہیں اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ اونتی پورہ علاقہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن کی جانب سے محمکہ آیوش کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انقعاد کیا گیا۔
اس طبی کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں بیماروں کا علاج معالجہ کیا گیا، ساتھ ہی ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔بیگ پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی اور اپنا علاج ومعالجہ کروانے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور ماہرانہ مشورہ حاصل کیا۔
اس حوالے سے سرپنچ محمد رفیق نائیکو نے بتایا کہ آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اس علاقے کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے، کیونکہ اس علاقے میں رہنے والے لوگ مالی طور پر غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں،جبکہ علاقے میں اس طرح کے مزید کیمپوں کو انقعاد کیا جانا چاہیے۔